اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام طلبہ کیلئے انٹر شپ پروگرام ختم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CUST) اور بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کی انٹرن شپ مکمل ہونے پر اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
، جس میں چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے خصوصی شرکت کی، پروگرام کے دوران طلبہ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مختلف شعبہ جات، ٹریفک مینجمنٹ، پولیسنگ اور پیشہ ورانہ امور کے عملی پہلوں سے آگاہ کیا گیا۔ طلبہ کو ٹریفک قوانین کے نفاذ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی ٹریفک سہولیات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments