پرائیویٹ حج سکیم ، پورٹل کے ذریعے 11ہزار 600 عازمین کی بکنگ

پرائیویٹ حج سکیم ، پورٹل کے ذریعے 11ہزار 600 عازمین کی بکنگ

10رب جمع ، 60ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ،بکنگ 20 نومبر تک جاری رہے گی

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے تحت حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی جبکہ 60 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ حج پورٹل پر 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج دستیاب ہیں، جن میں عازمین اپنی ضروریات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں، جس میں سے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے ۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف \'\'پاک حج ایپ\'\' یا \'\'حج پورٹل\'\' استعمال کریں۔ عازمین کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں تاکہ عازمین حج کسی قسم کی دھوکہ دہی یا مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...