چیئرمین سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لینڈ سکیپنگ، صفائی اور روشنی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی، اپ لفٹنگ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جاری مختلف منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا اور ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار، پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں جاری کاموں، اب تک ہونے والی پیش رفت اور باقی ماندہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرمین نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور اپ لفٹ کے کام منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی تقاضوں اور اعلی ترین معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ جاری اپ لفٹ پیکیج میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بہتری، سکیورٹی گیٹس اور چیک پوسٹس کی تزئین و اپ گریڈیشن، ویٹنگ ایریاز کی بہتری، بانڈری وال سے متعلق کام، سکیورٹی اور ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹمز کی تنصیب و اپ گریڈیشن، فینسنگ اور گرِلز کی بہتری، لینڈ اسکیپنگ، درختوں کی تراش خراش، گرین بیلٹس اور میڈیئنز کی بہتری سمیت دیگر انفراسٹرکچر کے کام شامل ہیں۔انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں لینڈ سکیپنگ، صفائی اور روشنی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین ایریاز، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ پورا علاقہ صاف ستھرا، خوبصورت، منظم اور خوش آئند نظر آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments