ایم ڈی کیٹ امتحان ،راولپنڈی میں 3سینٹرز ،انتظامات مکمل

 ایم ڈی کیٹ امتحان ،راولپنڈی میں 3سینٹرز ،انتظامات مکمل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے لیے انتظامات کی ہدایت کر دی ۔۔۔

، ایم ڈی کیٹ امتحان 20 ستمبر کو منعقد ہو گا، راولپنڈی میں تین سنٹرز بارانی یونیورسٹی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن اور صدیق پبلک سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں قائم کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ، ڈرون اور کیمروں کی مدد سے نگرانی کے عمل کو مانیٹر کیا جائے گا۔ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ والدین کے لیے بیٹھنے ،ٹھنڈے پانی اور پارکنگ کے لیے انتظامات کیے جائیں گے ۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ، ایڈمیشن لیٹر اور بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ امتحانی مراکز اور گردونواح میں دفعہ 144نافذ رہے گی۔ نادرا کی ٹیمیں امتحان شروع ہونے سے پہلے بائیو میٹرک کا عمل مکمل کریں گی۔ انہوں نے محکمہ صحت حکام کو ہدایت کی ہے کہ بی بی ایچ ،ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور آر آئی یو ٹی میں طبی عملہ الرٹ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...