رواں سال اب تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 8مریض رپورٹ

رواں سال اب تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 8مریض رپورٹ

47 لاکھ 87ہزار 335گھروں اور 16لاکھ 56ہزار 241مقامات کی سرویلنس ہوچکی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس ہوا، ضلع بھر میں ڈینگی کی صورتحال، انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، لاروا کی نشاندہی اور تلفی، بارشوں کے بعد انسداد ڈینگی سرگرمیوں، فوگنگ اور ہائی رسک علاقوں میں فیلڈ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15 ستمبر تک راولپنڈی میں 47 لاکھ 87 ہزار 335 گھروں اور 16 لاکھ 56 ہزار 241 مقامات کی سرویلنس کی جا چکی ہے ، جبکہ مجموعی طور پر 171,565 لاروا رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال اب تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 8مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہائی رسک علاقوں میں ٹارگٹڈ فوگنگ، صفائی ستھرائی اور بارش کے بعد خصوصی انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...