حج اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور قرب حاصل کرنیکا ذریعہ ،چیئرمین سینیٹ

 حج اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور قرب حاصل کرنیکا ذریعہ ،چیئرمین سینیٹ

سینیٹ سیکرٹریٹ کے گریڈ 1سے 7تک کے دو ملازمین کیلئے قرعہ اندازی کا افتتاح،مبارکباد

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ کے گریڈ BPS-01 سے BPS-07 تک کے دو ملازمین کے لیے فراہم کی جانے والی مفت حج سہولت کے سلسلے میں قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ قرعہ اندازی سینیٹر سروس سینٹر، پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سینیٹر سید مسرور احسن سینیٹر راحت جمالی سینیٹر عامر ولی الدین چشتی، سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر اور سینیٹ کے اعلی حکام اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حج دینِ اسلام کا ایک اہم رکن اور عظیم عبادت ہے ، ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کے مقدس گھر کی زیارت اور فریضئہ حج کی ادائیگی کی سعادت نصیب ہو۔ انہوں نے کہا کہ حج اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور اس عظیم عبادت کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے ۔!نہوں نے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے دونوں خوش نصیب ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...