مسجد اور عبادت کے مقام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ،شیعہ علماء کونسل

مسجد اور عبادت کے مقام کو دہشت گردی کا  نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ،شیعہ علماء کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے۔۔۔۔

 کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اور عبادت کے مقام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے ۔ معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت اور ملکی امن کے دشمن ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...