انسانی سمگلنگ میں ملوث 16سال سے روپوش اشتہاری ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی)ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 235/10کے اشتہاری ملزم اشتیاق بٹ عرف زاہد بٹ / علی بٹ ولد سکندر بٹ کو 16سال تک روپوش رہنے کے باوجود مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر کھاریاں گجرات سے گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔
ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے یونان بھیجنے کے جھانسے میں سات لاکھ روپے وصول کیے ۔ تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ملزم ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی ڈنکی روٹس کے ذریعے معصوم افراد کو یونان پہنچانے کی سہولت فراہم کرنے کے گھنانے دھندے میں ملوث تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments