ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کا باغِ شہیداں پارک میں تعمیراتی کام کا معائنہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے مری کا دورہ کیا۔ زیرِ تعمیر باغِ شہیداں پارک میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔۔۔۔۔
انہوں نے پی آئی اے پارک مری اور بوٹینیکل گارڈن کا بھی دورہ کیا۔ عثمان جاوید نے بتایا کہ باغِ شہیداں پارک 40کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے اور اس منصوبے پر 521ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ پارک میں فوڈ کورٹ، سٹیک ہاؤس، ڈانسنگ فاؤنٹین اور ٹری پاٹس بنائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments