مری کے گرد ونواح میں چار ماہ سے انٹرنیٹ بند ،طلبہ کو مشکلات کا سامنا
مری (نمائندہ دنیا) مری کے گردونواح کے متعدد دیہات میں گزشتہ تقریباً چار ماہ سے انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش کے۔۔۔۔
باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اہلیانِ علاقہ کے مطابق روات ، اوسیاہ، دیول، بیروٹ، باسیاں، علیوٹ، پوٹھہ، سیہنہ، سہر، بگلہ ، لوہر ٹوپہ، مسیاڑی، ڈنہ اور بیرگراں سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث طلبہ کی آن لائن تعلیم آن لائن کاروبار، بینکنگ، ایزی پیسہ اور جاز کیش سمیت روزمرہ کے اہم امور بری طرح متاثر ہو رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments