پاکستانی وفد کی یو اے ای میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

پاکستانی وفد کی یو اے ای میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

پاکستانی ادب و ثقافت کے فروغ، کتابوں کی اشاعت ، ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کے وفد نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی ادب و ثقافت کے فروغ، کتابوں کی اشاعت و تعارف، ثقافتی روابط اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل بک فانڈیشن کے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز مراد علی مہمند، بک کارنر جہلم کے ڈائریکٹر امر شاہد اور اردو ورلڈ بکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و پاکستان پویلین کے منتظمِ اعلی سرمد خان شریک ہوئے ۔ سفیر شفقت علی نے پاکستان پویلین میں پاکستانی ادب، ثقافت اور علمی و فکری سرمایہ پیش کرنے کی کوششوں کو سراہا اور اردو ادب، بچوں کی کتب، ثقافتی موضوعات اور تراجم پر مبنی مطبوعات میں قارئین کی دلچسپی کو قابلِ ذکر قرار دیا۔ملاقات کے دوران پاکستان پویلین میں پیش کی گئی کتب کی ادبی و ثقافتی اہمیت اور عرب و پاکستانی قارئین کے لیے ان کی افادیت پر گفتگو ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...