اتحاد، یکجہتی اور ذمہ داری کی ضرورت ، ایکس سروس مین سوسائٹی
دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں کر رہا ہے ، لیکن کامیاب نہیں ہوگا ،عزیز احمد
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر و میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز احمد نے کوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے ، تاہم اس کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ۔ سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، یکجہتی اور ذمہ داری کی ضرورت ہے ۔ لانگ مارچ، دھرنوں اور ایسے اجتماعات سے متعلق فیصلے کرتے وقت ملکی سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہیے ، کیونکہ بدامنی سے دہشت گرد عناصر کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا موقع مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments