پولیو ورکرز ہیرو،بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی ،طاہرہ اورنگزیب
ایسے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،تقریب سے خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیروز ہیں جو شدید گرمی اور دھوپ میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتے اور والدین کے خدشات دور کرتے ہیں۔ پولیو ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں پولیو ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ محکمہ صحت اور انسدادِ پولیو پروگرام کے ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت پنجاب میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments