سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا گوجر خان کا دورہ ، ریکارڈ کا جائزہ
غیرحاضر سیکرٹری یونین کونسل کو شوکاز نوٹس ، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،زیب بن مقصود
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زیب بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا گوجرخان کا اچانک دورہ کیا اورگوجرخان میں یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی کے دفاتر کا معائنہ، عوامی سہولیات اور ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا،غیرحاضر سیکرٹری یونین کونسل کو شوکاز نوٹس جاری، سرکاری امور میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس، ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور لوکل گورنمنٹ امور کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی او ضلع کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران کی شرکت کی ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کا راولپنڈی شہر میں ستھرا پنجاب ڈمپنگ سائٹ کا بھی معائنہ کیا،جی ٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments