تلہ گنگ روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس کی دو موٹر سائیکلوں اور رکشے کو ٹکر، ایک شخص زخمی
چکوال(این این آئی) تلہ گنگ روڈ اوڈھروال چوک پر تیز رفتار ہائی ایس نے دو موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کو ٹکر مار دی۔۔۔
، جس کے نتیجے میں 46سالہ شخص زخمی ہوگیا جبکہ ہائی ایس ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت حادثہ ہائی ایس کی تیز رفتاری اور مبینہ بے احتیاطی کے باعث پیش آیا۔ ہائی ایس نے دو موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کو ٹکر ماری اور حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں 46 سالہ محمد نیاز ولد سید محمد زخمی ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments