شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،آئی جی
پولیس افسروں کی ملاقات ،امن و امان ،سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے ایس ایس پی آپریشنز ، اے آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی سکیورٹی/ایڈمن سے ملاقات کی، جس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس آپریشنز اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران افسران نے آئی جی اسلام آباد کو شہر میں امن وامان، پولیس فیلڈ ڈپلائمنٹ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، سکیورٹی انتظامات اور پولیس آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی موجودگی، گشت کے نظام، اہم مقامات کی سکیورٹی اور شہریوں کو بروقت پولیس سروسز کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔آئی جی نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments