دشمن سے باخبر ر ہ کر ملکی مفاد مقدم رکھنا ہو گا، حنیف عباسی

 دشمن سے باخبر ر ہ کر ملکی مفاد مقدم رکھنا ہو گا، حنیف عباسی

پاکستان سب سے پہلے ہے ، کوئی لیڈر، قیادت یا دولت وطن سے بڑی نہیں

 راولپنڈی (اے پی پی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے ، کوئی لیڈر، قیادت یا دولت پاکستان سے بڑی نہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، موجودہ حالات میں ہمیں دشمن کے کھیل سے باخبر رہتے ہوئے قومی یکجہتی اور ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہو گا۔ بنگش کالونی میں لیڈیز پارک کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت، ترقی اور فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی ہے ، راولپنڈی کے بڑے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...