ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) وارث خان پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتارکرکے 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments