قتل کیس،نامزد ملزمان ماں اوربیٹے پر فرد جرم عائد

قتل کیس،نامزد ملزمان ماں  اوربیٹے پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (اے پی پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احمد ارشد محمود نے تھانہ دھمیال میں قتل کیس میں نامزد ملزمان ماں اوراس کے بیٹے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز ملزمان شمائلہ بی بی اور اس کے بیٹے علی حسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر بدچلنی کے الزام پر اپنی سگی بہن سائرہ بی بی کو ڈنڈے کے وار کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ جسمانی ریمانڈ ملزم نیاپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی نشاندہی پر مبینہ طور پر قتل میں استعمال ہونے والا ڈنڈا بھی برآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...