گزشتہ برس 635افراد ڈینگی کا شکار ، رواں سال تعداد 27

 گزشتہ برس 635افراد ڈینگی کا شکار ، رواں سال تعداد 27

ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 9مریض داخل ،خلاف ورزیوں پر 2717مقدمات درج

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کے باعث رواں برس ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ برس 635 افراد ڈینگی سے متاثرہوئے جبکہ رواں برس یہ تعداد 27 ہے ۔ اس وقت ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 9 مریض داخل ہیں۔ رواں برس ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 7سو 17 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 6 سو 78 جگہوں کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ 28لاکھ 32 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...