اسلام آباد میں ڈینگی سے بچائو،ویکٹر کنٹرول کیلئے موثر اقدامات جاری
1,245,383 گھروں میں ویکٹر سرویلنس ،65,011گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ، اسلام آباد انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بچا ئو اور ویکٹر کنٹرول کے لیے جامع اور موثر سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہوں کی بروقت نشاندہی اور خاتمہ، موثر سرویلنس اور بیماری کی ممکنہ منتقلی کو ابتدائی مرحلے ہی میں روکنا ہے ۔28 ستمبر 2026تک مجموعی طور پر 1,245,383 گھروں میں ویکٹر سرویلنس کی جا چکی ہے ، 65,011 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی کرکے اسے مکینیکل طریقے سے تلف کیا گیا ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 1,915,999 فیلڈ وزٹس کیے گئے ، جبکہ 13,834 مچھروں کی افزائش گاہوں کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کیا گیا۔ اسی طرح 601,912 ڈینگی آگاہی سرگرمیاں، 231,013لاروی سائیڈنگ سرگرمیاں اور 140,436 آٹ ڈور سرویلنس سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ مزید برآں، لاروا سے متاثرہ 1,534 آٹ ڈور مقامات کی نشاندہی کرکے انہیں بھی تلف کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments