سی ڈی اے کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر کا تبادلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر راجہ رفیق کو عہدے سے ہٹا کر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی) رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ممبر انوائرمنٹ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ، راجہ رفیق کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق مزدور یونین سے وابستہ سینیٹیشن ملازمین کے ساتھ سرکاری ڈیوٹی اور حاضری کے حوالے سے سختی کرنے پر بعض ملازمین کو ناگوار گزرا، جس کے بعد مزدور یونین کے دفتر میں ان کے خلاف شکایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments