راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کاغیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈان

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کاغیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈان

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری

 راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے سیل کی گئی عمارتوں اور دیگر مشتبہ غیر قانونی تعمیرات کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے تاکہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع نہ کی جا سکیں۔کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں پہلے ہی عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

جن میں عمارتوں کو سیل کرنے اور غیر مجاز تعمیرات مسمار کرنے کے اقدامات شامل ہیں جبکہ منظور شدہ نقشوں اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں کمرشل عمارتوں سے متعلق کیسز کی جانچ پڑتال کے دوران متعدد مقامات پر منظور شدہ بلڈنگ پلان اور تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد متعلقہ ریکارڈ اور موقع پر موجود تعمیرات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...