شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ،آئی جی

 شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ،آئی جی

سائلین سے خوش اخلاق سے پیش آئیں ،تھانہ آبپارہ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سہیل چودھری نے تھانہ آبپارہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، پولیس افسران و اہلکاروں کو دستیاب سہولیات اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔ آئی جی نے مصالحتی کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل کے حل، باہمی مشاورت اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں اور تھانے میں پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے بہتر سہولیات کے ساتھ شہریوں کو بھی مؤثر، بروقت اور باعزت پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ان کے مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپناتے ہوئے پولیس سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...