ٹریفک افسران کو غیر ضروری مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا
قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے ،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی علی وسیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹریفک افسران کو دفعہ 279 تعزیراتِ پاکستان کے تحت غیر ضروری مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے اور غیر ضروری مقدمات کے اندراج سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے ٹریفک افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور خلاف ورزیوں سے اجتناب کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments