حسن ابدال ،دو افراد کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) حسن ابدال کے نواحی علاقے میں دو افراد کو مبینہ طور پر گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا، دونوں کی لاشیں سڑک کنارے سے برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر کو صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر حسن ابدال پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتولین کی شناخت 25، 26 سالہ ذیشان سکنہ قندہاری پور اور 30 سالہ جواد سکنہ بجاڑ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈ ی کے نام سے کی ہے ۔پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ، جبکہ واقعے کے محرکات اور قتل میں ملوث ملزمان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments