راولپنڈی ،ریونیو کیسز کو مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب سمیع خان کی زیرِ صدارت ریونیو معاملات کا جائزہ اجلاس ہوا، ریونیو سے متعلق مختلف امور اور زیرِ التوا کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم ،گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس،لینڈ ایکوزیشن کیسز ،ریونیو ریکوریز اور ڈویژنل سیٹلمنٹ کمیشن ،کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو کیسز کو مقررہ مدت میں نمٹانے ، ریکوری کے اہداف کے حصول اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔ انہوں نے زیرِ التوا کیسز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ امور میں بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments