پی ایس او کے آئل ٹینکرز سے کروڈ آئل چوری کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

 پی ایس او کے آئل ٹینکرز سے کروڈ آئل چوری کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

روات پولیس کی کارروائی ،ایک ملزم گرفتار ،4موقع سے فرار ، مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار)سپیشل برانچ راولپنڈی کی رپورٹ پر پاکستان سٹیٹ آئل کے آئل ٹینکرز سے ہزاروں لٹر کروڈ آئل چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، تھانہ روات پولیس نے ڈھوک شوکت میں کروڈ آئل چوری کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ 4 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے فرار ملزمان میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور، ذیشان عرف شانی، نزاکت اور عاقب کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ، گرفتار ملزم رانا سلیم سے تفتیش شروع کر دی جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پی ایس او آئل ٹینکر سے کروڈ آئل چوری کرکے مقامی آبادی میں منتقل کیا جا رہا تھا، آئل ٹینکر میں تقریباً 48 ہزار لٹر کروڈ آئل موجود تھا، موقع سے آئل چوری میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...