1450پلاسٹک بیگز ضبط ، فیکٹری مالکان سمیت 6افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے زیرو پلاسٹک اسلام آباد مہم کے تحت شہر میں پلاسٹک بیگز تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تین فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور ۔۔۔
مجموعی طور پر 1450کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے، فیکٹری مالکان سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے انوائرنمنٹل ٹیموں کے ہمراہ تین پلاسٹک فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔، ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ زیرو پلاسٹک اسلام آباد مہم کے تحت شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پلاسٹک کے استعمال اور اس سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام کی جاسکے۔ انتظامیہ نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کو پلاسٹک فری شہر بنانے کی مہم میں بھرپور تعاون کریں۔ مہم کا بنیادی مقصد شہر کو پلاسٹک آلودگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مضر ماحولیاتی اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments