ایف ٹین، ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کپیٹل ایمرجنسی سروسز نے قابو پالیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی کپیٹل ایمرجنسی سروسز نے سیکٹر ایف 10/4میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا۔۔۔۔
فائر فائٹنگ ٹیم 12منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ آپریشن میں 14اہلکاروں نے حصہ لیا۔فائر فائٹرز کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں آگ بجھا دی گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔، نہ کوئی زخمی ہوا، نہ کسی شخص کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی اور نہ ہی کسی کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments