ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی
واردات کھنہ کے علاقہ میں ہوئی ،ڈاکو موبائل فون ،نقدی ،گھڑی چھین کر فرار
اسلام آباد (عادل تنولی )تھانہ کھنہ کی حدود میں دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا ، ملزمان شہری سے موبائل فون، نقدی، قیمتی گھڑی اور اہم دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے ۔علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ سے زخمی نوجوان کافی دیر تک سڑک پر پڑا رہا، بعد ازاں شہریوں اور پولیس نے اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments