راولپنڈی، مختلف علاقوں میں گیس فراہمی بند، شہری پریشان

راولپنڈی، مختلف علاقوں میں  گیس فراہمی بند، شہری پریشان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اندرون شہر کے صرافہ بازار، رانی بازار، نورانی سٹریٹ اور لنڈا بازار کے علاقوں میں گزشتہ 17روز سے گیس کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔۔

 گیس کی مسلسل بندش سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کو کھانا پکانے سمیت روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو متعدد بار شکایات درج کرائی جا چکی ہیں۔، تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے گیس بند ہونے کے باوجود کوئی مؤثر اقدام نہ اٹھانا باعثِ تشویش ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...