غیر قانونی الاٹمنٹس، سی ڈی اے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

غیر قانونی الاٹمنٹس، سی ڈی اے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

سابق ڈائریکٹر عرفان اللہ، ڈپٹی ڈی جی افنان عالم، ڈائریکٹر سدرہ انوار، ایڈمن افسر شاملآئی 12/4میں 20کروڑ کے 10پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کا الزام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور جعل سازی کے الزام میں لینڈ اینڈ ریہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران، اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقدمے کے مطابق سی ڈی اے کے سیکٹر آئی 12/4میں 20کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 10پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کی گئی۔ مقدمے میں سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر عرفان اللہ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل افنان عالم، سابق ڈائریکٹر سدرہ انوار، سی ڈی اے کونسل لطیف سعیدی اور ایڈمن آفیسر اصغر علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلنگ اسسٹنٹس فقیر محمد اور اطہر خان کے نام بھی مقدمے میں شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے والے پراپرٹی ڈیلر ساجد اسلم اور دیگر افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں اس وقت کے ممبر اسٹیٹس سی ڈی اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہ کے کردار کی بھی تفتیش کرنے کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ میں ان کے ممکنہ کردار کا تعین کیا جا سکے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جا سکا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...