فیصل مسجد کے بعد فیصل ہلز میں دوسری بڑی مسجدکا افتتاح

فیصل مسجد کے بعد فیصل ہلز میں دوسری بڑی مسجدکا افتتاح

10کنال رقبے پر قائم مسجد کی چار منزلیں،22ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )فیصل مسجد کے بعد دوسری بڑی مسجد، جامع مسجد حضرت علی بمقام فیصل ہلز کا شاندار افتتاح گزشتہ روز کر دیا گیا۔جمعہ کی نماز سے قبل مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر فیصل ٹائون گروپ کے چیئرمین چودھری عبدالمجید بھی موجود تھے ، جنہوں نے دیگر نمازیوں کے ہمراہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔ 10 کنال رقبے پر قائم اس عظیم الشان مسجد کا مجموعی احاطہ شدہ رقبہ 85 ہزار مربع فٹ ہے ، جبکہ چار منزلہ عمارت میں 22 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے ۔ مسجد کا نمایاں تعمیراتی حسن 180 فٹ بلند مینار اور 60 فٹ چوڑا اور 60 فٹ بلند مرکزی گنبد ہے ۔ مرکزی نماز ہال تین منزلہ کھلے ڈیزائن پر مشتمل ہے ، جبکہ مرکزی اسکائی لائٹ قدرتی روشنی اور کشادگی کا خوبصورت احساس پیدا کرتی ہے ۔مسجد میں نفیس گولڈن فوائل فنشنگ کے ساتھ ایران سے درآمد شدہ شاندار فانوس اور چین سے درآمد شدہ گنبد کی خصوصی بالائی تہہ تعمیراتی حسن کو نمایاں کرتی ہے ۔مسجد میں 300 گاڑیوں کی پارکنگ، بیک وقت 200 افراد کے لیے وضو کی سہولت، خواتین کے لیے علیحدہ ہال و داخلی راستہ اور نمازِ جنازہ کے لیے مخصوص جگہ موجود ہے ۔ دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے 10 ہزار مربع فٹ پر مدرسہ، اسلامی لائبریری اور خصوصی کمیونٹی سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...