اسلام آباد میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

اسلام آباد میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے امن و اما ن کی فضاء کو بر قرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔۔

، مارچ میں زونل ایس پیز اور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا کہ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں کپیٹل پٹرول کے دستے گشت پر مامور ہیں۔، کالے شیشے، غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے علاقوں میں رہیں اورسکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات پولیس افسران کو بریف کرتے رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...