یوم پولیو،عالمی شراکت دار اداروں کے نمائندوں کا دورہ این ای او سی
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ پولیوکے خاتمہ کیلئے عالمی شراکت داروں کا تعاون نا گزیر ،عائشہ رضا فاروق
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)عالمی یومِ پولیو کے موقع پر بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں نے گزشتہ روز نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) برائے انسدادِ پولیو کا دورہ کیا جہاں فرنٹ لائن ورکرز کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ بین الاقوامی شراکت داروں کو پاکستان میں پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان نے قومی ادارئہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان میں پولیو وائرس کی تشخیص اور نگرانی کے جدید نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ مسلسل اقدامات، شراکت داروں کی مالی، تکنیکی اور عملی معاونت کا تسلسل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments