ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا

  ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا

مجرم کو 10لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا ، مقدمہ جون2025ء میں درج ہوا تھا

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی،محمدجون کو 10لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ جون 2025ء تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،سنگین مقدمہ میں مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...