جعلسازوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ،ڈاکٹر کرن

جعلسازوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ،ڈاکٹر کرن

سیکرٹری فوڈ سیفٹی پنجاب کا فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ ،آپریشنل استعداد کار بڑھانے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر (آپریشنز) نارتھ زون اعجاز احمد نے حالیہ کارروائیوں، کارکردگی اور انفورسمنٹ اقدامات پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اکے تمام ونگز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو جعلسازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی معیارات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری نے پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کے ویژن کا بھی اعادہ کیا۔ جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن خورشید نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فعال کارروائیوں اور کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...