جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار، مقدمہ درج

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے  والا مسافر گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔

سعودی عرب سے آنے والے ایک مسافر کو کسی دیگر فرد کے سفری دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران کسی دیگر فرد کے نام پر جاری کردہ پاکستانی پاسپورٹ پیش کیا۔ امیگریشن حکام کو شبہ ہونے پر مزید جانچ پڑتال اور تفتیش کی گئی جس کے دوران مسافر کی اصل شناخت محمد ارسلان ولد عبدالرازق، ضلع نارووال کے نام سے سامنے آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...