پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا سپیرا گرفتار

پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینک کر  ہراساں کرنے والا سپیرا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )سندر میں ڈیوٹی پر مامور خاتون پولیو ورکر پر کالا سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورسپیرا مشتاق کو گرفتار کیا۔ملزم نے پولیو قطرے پلانے کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود خاتون ورکر پر خوف و ہراس پھیلانے کی نیت سے کالا سانپ پھینکا اور اسے دھمکیاں دیں۔پولیس کا  کہنا تھا پولیو ورکر کے ساتھ بدسلوکی، خوفزدہ کرنے اور سرکاری امور میں مداخلت کی سنگین دفعات کے تحت ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیو مہم میں مصروف ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،پولیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...