سونامزید 9600روپے سستا، ڈالر کی قدر3پیسے کم

سونامزید 9600روپے سستا، ڈالر کی قدر3پیسے کم

تولہ سونا 4لاکھ 35ہزار 636،دس گرام 3لاکھ 73ہزار487کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 96 ڈالر کے اضافے سے 4131 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9600 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8230  روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 487  روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 13900روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 5763 روپے ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 276.67 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...