ملیحہ علی ورلڈ آئی ایم ایم اے ایف کے فائنل میں پہنچ گئیں
ملیحہ علی ورلڈ آئی ایم ایم اے ایف کے فائنل میں پہنچ گئیں سیمی فائنل میں میکسیکو کی اینڈریا گیبریلا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ملیحہ علی نے سیمی فائنل میں پین امریکن چیمپئن میکسیکو کی اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ملیحہ علی نے فائنل تک کے تاریخی سفر میں دنیا کی دو مضبوط حریفوں کو شکست دی، اس سے قبل وہ روس کی نامور یورپی چیمپئن کو بھی مات دے چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments