ایلومینیم سے سستی طویل عمر والی بیٹری تیار کی جائے گی

ایلومینیم سے سستی طویل عمر والی بیٹری تیار کی جائے گی

بیجنگ (نیٹ نیوز)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے ایلومینیم پر مبنی نیا کیٹالسٹ تیار کیا ہے جو سوڈیم سلفر بیٹریوں کی عمر اور ۔۔۔

کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے ۔محققین کے مطابق ان بیٹریوں کا ایک بڑا مسئلہ سوڈیم پولی سلفائیڈز کا کیتھوڈ سے دور منتقل ہونا ہے جس سے بیٹری کی عمر کم ہو جاتی ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے ایلومینیم کی ایٹمی ساخت میں تبدیلی کرتے ہوئے آکسیجن کے ایک ایٹم کی جگہ نائٹروجن شامل کیا، جس سے اے آئی اوتھری این نامی نئی ساخت وجود میں آئی، اس تبدیلی سے ایلومینیم اور سلفر کے درمیان تعامل مضبوط ہوا اور بیٹری کے اندر کیمیائی عمل کی رفتار اور استحکام بہتر ہوا۔تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ ایلومینیم جیسی سستی اور وافر مقدار میں دستیاب دھات کو استعمال کرکے مہنگی دھاتوں پر انحصار کم کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...