’’دنیا بھر میں زیادہ لوگوں کی سالگرہ ماہ ستمبر میں منائی جاتی ‘‘
لندن (نیٹ نیوز)ورلڈ اٹلس کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں سالگرہ کی 10 عام ترین تاریخوں میں سے 9 ستمبر کے مہینے میں آتی ہیں ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں لوگوں کی سالگرہ کی تاریخیں مختلف ہوتی ہیں مگر یہ ضرور واضح ہے کہ موسم گرما کے اختتامی ہفتے اور موسم خزاں کے آغاز کے دوران بچوں کی پیدائش میں نمایاں ضافہ دیکھنے میں آتا ہے ۔ورلڈ اٹلس کے مطابق 9 ستمبر کا دن بچوں کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے سب سے زیادہ عام ہے ۔اس کے بعد 19 ستمبر دوسرے ، 12 ستمبر تیسرے ، 17 ستمبر چوتھے جبکہ 10 ستمبر تاریخ پیدائش کے حوالے سے 5 واں عام ترین دن ہے ۔ستمبر سے ہٹ کر محض 7 جولائی واحد دن ہے جو اس فہرست میں چھٹے نمبر پر دیا گیا ہے ۔20 ستمبر 7 ویں، 15 ستمبر 8 ویں، 16 ستمبر 9 ویں جبکہ 18 ستمبر 10 ویں نمبر پر رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments