وسیم اکرم کا افغانستان پریمئیر لیگ کا حصہ بننے سے انکار
اے پی ایل میں مینٹور بننے کی آفر ہوئی تھی ،سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کو اے پی ایل کے لئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،محمد عامر برطانوی شہری کی حیثیت سے لیگ کا حصہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور شپ کی آفر ہوئی تھی تاہم سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پی سی بی کی اسی پالیسی کے پیشِ نظر وسیم اکرم نے اے پی ایل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں تاہم انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں حصہ لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments