کوئی نشہ نہیں کرتی ،11سال کی عمر سے آفرز ٹھکرارہی ہوں :ڈیفنی کین
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ اداکارہ ڈیفنی کین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 11 سے 13 سال کی عمر میں فلمی تقریبات کے دوران منشیات کی۔۔
پیشکش کی جاتی تھی۔انہوں نے پوسٹ کاڈ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کم عمری میں ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی ایسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے انہیں منشیات اور شراب سے دور رہنے پر آمادہ کیا۔ انہیں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ہونیوالی پارٹیوں میں کوکین کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے ہمیشہ انکار کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج بھی شراب اور منشیات سے دور رہتی ہیں اورکوئی بھی نشہ نہیں کرتیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments