سارہ کوبڑے خاندان کی خواہش،شوہرکو انکی صحت کی فکر
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ سارہ خان نے مستقبل میں بیٹے کی والدہ بننے کی صورت میں پرورش کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔۔
جبکہ انہوں نے بڑے خاندان کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ۔سارہ خان نے ٹی وی پروگرام میں کہاکہ اگر میں بیٹے کی ماں بنی تو اس کی پرورش اپنی بیٹیوں جیسی نہیں کروں گی۔میں اپنی دونوں بیٹیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار سے رکھتی ہوں تاہم بیٹے سے اس طرح لاڈ پیار نہیں کروں گی بلکہ اس کی پرورش مختلف انداز میں کروں گی۔سارہ خان نے کہاکہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور میرے خیال میں بہن بھائیوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے ، شوہر فلک شبیر کو بھی بچوں کا بہت شوق ہے تاہم انہیں میری صحت کی فکر رہتی ہے ۔دوسری طرف سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی کا چہرا دنیا کو دکھا دیا اور بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر ٹی وی پروگرام میں دکھا دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments