فیڈریشن انتخابات، زبیر موتی والا اور انجم نثار کا نیا اتحاد قائم

فیڈریشن انتخابات، زبیر موتی والا اور انجم نثار کا نیا اتحاد قائم

پاکستان بزنس مین الائنس تمام نشستوں پر مشترکہ امیدوار کھڑے کرے گا

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے انتخابات 2027-28 کے لیے زبیر موتی والا اور میاں انجم نثار نے پاکستان بزنس مین الائنس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ نئے اتحاد میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی)، بزنس مین پینل (بی ایم پی) سمیت دیگر ہم خیال کاروباری گروپس کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا گیا ہے ،پاکستان بزنس مین الائنس ایف پی سی سی آئی انتخابات میں تمام نشستوں پر مشترکہ امیدوار کھڑے کرے گا، جبکہ صدارت کے عہدے کے لیے بھی مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی چیمبر کے انتخابی حقوق کا تحفظ اور ایف پی سی سی آئی میں سندھ کی منصفانہ نمائندگی یقینی بنانا نئے اتحاد کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ کراچی چیمبر کی نامزدگیاں مسترد کیے جانے سے انتخابی شفافیت پر سوالات اٹھے ہیں، سندھ کی نمائندگی کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...