کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پلان جاری

 کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پلان جاری

ایکسپریس ہائی وے ، سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز ہوں گی

 اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے سلسلہ میں ایکسپریس ہائی وے ، سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز ہوں گی۔سری نگرہائی وے سرینہ چوک تا نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر موڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر ہائی وے والی ٹریفک سہروردی روڈ، سروس روڈ جی ایٹ، سروس روڈ جی نائن، زیرو پوائنٹ استعمال کرے ۔ اسی طرح فیض آباد جانے کے لئے ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو والی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کریں۔ کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ائیرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ آئی جے پی سے فقیر ایپی روڈ جبکہ کورال ایکسپریس ہائی وے ، مری روڈ، کلب روڈ بندہونے کی صورت میں لہتراڑ روڈ، پارک روڈ استعمال کریں۔ اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا ،پارک روڈ استعمال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...