ٹک ٹاکر خاتون اورنوجوان کارڈرفٹنگ پر پولیس کے ہتھے چڑ ھ گئے

ٹک ٹاکر خاتون اورنوجوان کارڈرفٹنگ پر پولیس کے ہتھے چڑ ھ گئے

معروف ٹک ٹاکر سی بی ڈی ایریا میں خطرناک انداز میں زگ زیگ کار ڈرائیونگ پرگرفتارڈیفنس فیز 6سے پکڑے جانیوالے ملزم عبیر الرحمن نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی

  لاہور (آن لائن،این این آئی)لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون اورنوجوان کارڈرفٹنگ پر پولیس کے ہتھے چڑ ھ گئے ۔ٹک ٹاکر خاتون ڈرائیور کو کار ڈرفٹنگ پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ گرفتار خاتون ڈرائیور معروف ٹک ٹاکر ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سی بی ڈی ایریا میں زگ زیگ کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کی۔ پولیس نے خاتون کو کلمہ چوک کے قریب روک کر گرفتار کیا۔ڈیفنس فیز 6میں گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر ڈرفٹنگ کرنے والے نوجوان کو ٹریفک پولیس نے تعاقب کے بعد گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عبیر الرحمن کے نام سے ہوئی، جس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کے لیے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا ۔چیف ٹریفک آفیسر عبد الرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ زگ زیگ ڈرائیونگ، روڈ بلاکنگ اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کے صرف چالان نہیں ہوں گے بلکہ ان کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...